Worst things to do or say during a job interview:-
- Being late.
- Not having all the documents mentioned in your resume.
- Your mobile phone ringing.
- Taking your child with you.
- Begging for the job like I need this job, I want this job badly etc.
- Not being ready for a demo.
- Being untidy.
- Saying, actually I don’t need this job…. This is like an insult to the interviewer. They will probably throw you out of there.
Golden Words
Keep multiplying your worth by adding new skills and experiences to your personality.
Let them hunt you instead of you running behind the jobs.
Make yourself precious.💎
انٹرویو پر عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات:
سوال نمبر1۔ آپ یہاں کیوں کام کرنا چاہتی ہیں؟
جواب: آپ کا سکول اس شہر کے بہت اچھے سکولوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں ایک منفرد ماحول ہے جو بچوں کو سیکھنے کے عمل میں بہت مدد دیتا ہے۔ اس سکول میں استاذہ کی نہایت تعظیم کی جاتی ہے اور انکو ایک اثاثہ سمجھا جاتاہے۔ میری بہت عرصہ سے یہ خواہش تھی کہ آپکے ادارے میں کام کروں۔ اب یہ موقع ملا ہے تو میں اس کو کھونا نہیں چاہتی۔
سوال نمبر2۔ آپکا متعلقہ تجربہ کیا ہے۔
جواب: میرا پڑھانے کا 5 سال کا تجربہ ہے جس میں میں نے 2 مختلف سکولوں میں مونٹیسوری کے بچوں کو پڑھایا ہے۔ اس دوران مجھے بچوں کو سمجھنے کا اور انکی تعلیمی قابلیت بڑھانے کا اچھا تجربہ حاصل ہوا ہے۔
سوال نمبر 3: ہم آپکو ملازمت پر کیوں رکھیں؟
جواب: اس جاب کے لیے آپ کی دی گئی تمام شرائط پر میں پوری اترتی ہوں۔ اسکے علاوہ، میں ایک ٹیم پلئیر ہوں، آرٹس اینڈ کرافٹس میں ماہر ہوں، سپورٹس اور دیگر کوکریکلر ایکٹیویٹیز میں دلچسبی رکھتی ہوں اور آپکو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں طرف سے آپکو کبھی کسی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔
سوال نمبر4: آپ دباؤ کو کس طرح جھیلتی ہیں؟
جواب: کام میں دباؤ کی اصل وجوھات ہوتی ہیں۔۔۔۔ کام کا نہ جاننا، وقت کی صحیح استعمال نہ کرنا اور کام کی غلط ترجیحات۔ اگر آپکو کام آتا ہے، وقت پر تمام کام کیے جارہے ہیں اور پہلے کرنے والے کام پہلے کیا جارہا ہو تو کسی قسم کا دباؤ پڑتا ہی نہیں۔ لیکن اگر کوئی ذہنی دباؤ ہو بھی تو نماز پڑھ کر پرسکون ہوجاتی ہوں۔
سوال نمبر5۔ آپ کتنی تنخواہ چاہیں گی۔
جواب۔ پچھلی جاب پر میں 20 ہزار تنخواہ لے رہی تھی اور وہ میں نے اس لیے چھوڑی کہ ہم نے گھر شفٹ کرلیا ہے اور وہ سکول اب مجھے بہت دور پڑتا ہے۔ آپ کا سکول ماشاءاللہ اچھی تنخواہیں دیتا ہے اور آج کل کی مہنگائی میں میری خواہش ہے کہ میری تنخواہ 25 سے 30 ہزار کے درمیان ہو تاکہ میرے گھر کا گزارا اچھے سے چل سکے۔
0 Comments