اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ مونٹیسوری نظام تعلیم کہاں رائج ہے. وہ کون سے سکول ہیں جو مونٹیسوری سسٹم کو فالو کرتے ہیں تو اسکا جواب یہ ہے کہ ہر وہ سکول جو ایک بچے کی تعلیمی قابلیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسکی پرسنیلٹی گرومنگ بھی کرتا ہے، اسکو ادب آداب بھی سکھاتا ہے. اسکی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتا ہے. ہر وہ سکول جو بچے کو کلاس روم میں مقید نہیں کردیتا، ہر وہ سکول جو بچوں کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع فراہم کرتا ہے. ہر وہ سکول جو صرف رٹا سسٹم یا جسے ایبسٹریکٹ لرننگ بھی کہا جاتا ہے اسکے ساتھ ساتھ اسکے کانسپٹ بھی کلئیر کرتا ہے اور اسکو میٹریل لرننگ بھی کرواتا ہے. ہر وہ اسکول جس میں ایک ایکٹیوٹی روم بھی ہوتا ہے جہاں بچے جانا پسند کرتے ہیں اور جہاں وہ اپنی مرضی اور اپنی آزادی کے ساتھ کچھ وقت گزارتے ہیں. ہر وہ سکول جہاں بچوں سے پیار کیا جاتا ہے، انکو مارا نہیں جاتا، انکو ڈرا دھمکا کر پڑھایا نہیں جاتا، ہر وہ اسکول جہاں استادوں کا احترام کیا جاتا ہے، جہاں بچوں کی عزت نفس کو مجروع نہیں کیا جاتا. ہر وہ سکول جہاں بچے روز صبح خوشی خوشی جانے کو تیار ہوتے ہیں……. ان تمام سکولوں میں مونٹیسوری سسٹم رائج ہے. یہ تمام سکول مستقبل کے معماروں کی تربیت ڈاکٹر ماریہ مونٹیسوری کے نظریات کی روشنی میں کررہے ہیں.


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *